اوپن کرنسی مارکیٹ ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر مزید کم ہوگئی، سونا مہنگا ہوگیا

2019 ,مارچ 9



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو کر68 ہزار900 روپے ہوگیا  اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.50روپے سے کم ہو کر 138.30روپے اور قیمت فروخت139روپے سے کم ہو کر138.80روپے ہو گئی اسی طرح 80پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 181روپے سے کم ہو کر180روپے اور قیمت فروخت182.80روپے سے کم ہو کر 182روپے ہو گئی جبکہ 20 پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 155روپے سے بڑھ کر155.20روپے اور قیمت فروخت 156.80روپے سے بڑھ کر157روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر11 پیسے گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 80 پیسے اور1.80روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کو5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1298ڈالر ہوگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آ ل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو کر68 ہزار900 روپے جبکہ 10گرام سونا129روپے مہنگا ہو کر59ہزار71روپے کاہو گیا ۔ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق زیرہ تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد اس عرصے میں ایک تولہ سونے کی قیمت250روپے اور 10گرا م سونے کی قیمت 215روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں