بریکنگ نیوز: اسلام آباد بڑے نقصان سے بچ گیا ، رات گئے بڑے سیکیورٹی آپریشن کی خبر آگئی

2019 ,اپریل 7



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس کے تحت رورل، سٹی اورانڈسٹریل ایریا کے 250 سے زائد گھروں، ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی قومی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی گئی جب کہ111 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 27 افغان شہری بھی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے خفیہ مقام پر تفیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کرے ورنہ واشنگٹن سازش کے ذریعے حکومت کو گرادےگا۔خبر ایجنسی اےایف پی کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن بغداد میں حکومت کو گرانے کے لیے سازش کررہا ہے۔عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے دورہ ایران پر روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ عراق جلدازجلد اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی کو یقینی بنائے کیونکہ طویل مدت تک ان کی موجودگی سے واپسی کا عمل مشکلات کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے عراق پر ایران سے دوری اختیار کرنے کے لیے دباو ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے واضح کیا کہ عراق کی موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ سمیت سیاسی رہنما وہ نہیں جو امریکا خواہش کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے منظور نظر لوگوں کو لانے کے لیے سازش کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے ختم کرنے کے بعد عراق پر مزید دباو ڈالا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی محدود کرے تاہم ایران اور عراق کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔

متعلقہ خبریں