اب بھی کہو کہ ’’ عمران خان کی ٹیم نا اہل ہے۔۔۔‘‘ روا ماہ پاکستان کے زر مبادلہ میں کتنا اضافی ہوا ہے؟ اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی

2019 ,مارچ 9



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ تک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 19 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان کو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالرملیں گے جبکہ آئندہ 15 روز میں چین سے بھی2 ارب ڈالر ملیں گے جس کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اندازہ تھا کہ بھارت الیکشن سے پہلے کچھ نہ کچھ کرے گا، یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ ہم بھارتی جارحیت کا جواب نہ دیتے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں بھارتی جارحیت کے جواب پر تفصیلی بات ہوئی، بھارت کو واضح کہاہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب نعیم الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں نے اپنے ادوار میں بھر پور لوٹ مار مچائی، دونوں جماعتوں نے کرپشن سے ملک کو ایسے تباہ کیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،حکومت نے کرپشن زدہ لوگوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، کرپشن کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت میں کرپشن کے تمام آثار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں کسی وزیر کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ شیخ رشید کے وزیراطلاعات بننے کی خبروں میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کبھی بھی فواد چوہدری کے ساتھ لڑائی رہی ہی نہیں ،میں نے پی ٹی وی کے حوالے سے جو حکومتی مؤقف ہے وہ بیان کیاہے کہ پاکستان کے جتنے بھی ادارے ہیں انہیں خود مختاری دی جائے ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کا مقصد حکومتی اداروں کو خودمختاری دینا اور ساتھ لیکر چلنا ہے،نیب میں بہتری کیلئے اصلاحات لائیں گے،

متعلقہ خبریں