ورون دھون رواں سال کس سے شادی کرنے جا رہے ہیں جان کر آپ بھی حیران جائیں گے

2018 ,جنوری 3



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار ورون دھون کے رواں سال شادی کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔  بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون اپنے فلمی کریئر کے ابتدا میں ہی عروج پر ہیں اور ان کی اب تک کی تمام فلمیں ہی کامیاب رہی ہیں، ورون دھون حال ہی میں سلمان خان کی 90 کی دہائی کی کامیاب فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوئے جس نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم کو بے حد پسند کیا گیا۔’جڑواں ٹو‘ نہ صرف ورون دھون کے فلمی کیریئر کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی بلکہ یہ 2017 کی بھی چوتھی بڑی فلم ثابت ہوئی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 227  کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ورون دھون سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ رواں سال شادی کے حوالے سے آپ کا کیا پروگرام ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو کوئی ایسا بھی مل جاتا ہے کہ جس سے رابطہ جڑنے کے بعد زندگی میں آپ جو کچھ سوچتے ہیں وہ حاصل ہوجاتا ہے اور یوں زندگی میں ہر کچھ پالینے کی خواہش بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔

ورون دھون کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں نوجوان اداکار کی رواں سال اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ دوسری جانب دھون فیملی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ورون دھون نے قسم کھائی تھی کہ وہ شادی کے  بعد اپنے والدین کا گھر نہیں چھوڑیں گے لیکن نتاشا شادی کے بعد اپنے ذاتی گھر میں رہنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے ورون دھون اور ان کی بچپن کی دوست تناشا دلال کو اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں