سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید اریب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 16, 2019 | 19:35 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والوں میں کراچی کا رہائشی اپنے والدین کا اکلوتا اریب بھی شامل ہے جو چند سال قبل ہی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے بعد نیوزی لینڈ گیا تھا۔ اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھا، جو چند سال قبل چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننے کے بعد ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نیوزی لینڈ پہنچا اور جنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ کراچی بلاک 14 دستگیر فیڈرل بی ایریا کے رہائشی محمد ایاز کو اکلوتے بیٹے کے زخمی ہونے کی خبر ملی، پہلے انہیں یہی پت
ا چلا تھا کہ اریب کے پیروں میں گولی لگی ہے لیکن نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے اور پاکستانی دفتر خارجہ نے اریب کے انتقال کی تصدیق کی تو اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔