رات گئے بڑی بریکنگ نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب کی چھٹی ۔۔۔۔ اچانک بڑا فیصلہ ہونے کی خبر آگئی

2019 ,فروری 7



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی سلیم بخاری کا کہنا ہے ، کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا ایک غلط فیصلہ تھا جس کااحسا س تحریک انصاف میں نیچے سے لیکر عمران خان تک سب کو ہوگیا ہے اور پنجاب میں گورننس کا لیول درست کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنا پڑے گا. سلیم بخاری کا کہنا ہے ، کہ میڈیاکاکمال ہے کہ کسی کی بھی کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے چاہے وہ اپوزیشن سے ہو یا حکومت سے ہو ، انہوں نے مزید کہا ، کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا ایک غلط فیصلہ تھا جس کااحسا س تحریک انصاف میں نیچے سے لیکر عمران خان تک سب کو ہوگیا ہے ، کہ پنجاب میں گورننس کا لیول درست کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنا پڑے گا بصورت دیگر عمران خان کوہر جمعرات کو آکر صوبائی حکومت چلانا پڑے گی ، عثمان بزدارصاحب بڑے شریف آدمی ہیں اور بے ضرر بھی ہوسکتے ہیں ، دوسری جانب اسی پروگرام میں ہارون الرشید کا کہنا ہے ، کہ الطاف حسین نے غیر ملکی مدد سے ہزاروں لوگوں کوقتل کیے ، تو کیا اس وقت کوئی بولا تھا ؟ بھٹو صاحب نے بھی اپنے مخالف امیدوار کو اغوا کیا تھا ، میڈیا پر پابندیاں لگائیں اور اپنے لئے فورس بنوائی ، بہت سیاسی ستم ڈھائے ، انہوں نے مزید کہا ، کہ میں خدا کو حاضر و ناظر جان کرکہتا ہوں ، کہ ضیاءالحق بالکل مارشل لا نہیں لگانا چاہتے تھے ، جب آپ دوسروں کے ساتھ نا انصافی کرتے ہیں ، تو آپ کے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی ، نیب میں بھی خامیاں ہیں ، لیکن جب سارا معاشر ہ ہی اخلاقی طور تباہ کردیا جائے تو پھر یہی ہوتا ہے

متعلقہ خبریں