وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل نے بات کرنے کیلئے ہاتھ کھڑا کیا تو عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ اندر سے بڑی خبر آ گئی

2019 ,جون 3



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرتاج گل سے بہن کی نیکٹا میں تعیناتی کیلئے خط لکھنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں بات کرنے سے رو ک دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ہاتھ کھڑا کر کے بات کرنے کی کوشش کی تو عمران خان نے انہیں روک دیا اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وزراء کو بتا رہا ہوں کہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں یہ پی ٹی آئی کا وژن نہیں ہے ، پارٹی کے وژن کے مطابق کام کریں ورنہ مجھ بہ جلد سخت فیصلے کرنے ہوں گے ۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے سے چالیس فیصد نجی ٹورآپریٹرز کو دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا سیکرٹری تعینات کرنے ، راجا جواد کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کا جج مقررکرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    متعلقہ خبریں