بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ، ہائی کمشنر اجے بساریہ کہاں ہیں؟ بڑی خبر آگئی

2019 ,اگست 10



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کے فیصلے کے بعد بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان چھوڑ گئے۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بذریعہ ابو ظہبی بھارت روانہ ہوئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کے فیصلے کے بعد بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے ہیں۔ بھارتی سفارتی عملے کے ارکان اپنے اہلخانہ کے ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان سے واپس روانہ ہوئے ہیں ۔

    دوسری جانب بھارت کے پاکستان میں تعینات رہنے والے ہائی کمشنر اجے بساریہ رات ساڑھے 8 بجے بھارت روانہ ہوئے ہیں۔ اجے بساریہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای وائی 234 سے ساڑھے 8 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ سے ابو ظہبی روانہ ہوئے ہیں ، وہ بذریعہ ابو ظہبی اپنے ملک واپس جائیں گے۔

    متعلقہ خبریں