سانحہ کرائسٹ چرچ: حکومت پاکستان نے شہداء کے لواحقین کے حوالے سے شاندار اعلان کردیا

2019 ,مارچ 16



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کے ورثا کیلئے ویزا کی سہولت کا اعلان کردیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے اہلخانہ نیوزی لینڈ کے ویزہ کیلئے درخواست دیں ، دفتر خارجہ لواحقین کیلئے نیوزی لینڈ کے ویزے میں معاونت کرے گا۔ متاثرہ افراد کے لواحقین ویزہ کیلئے درخواست نمبر اور پاسپورٹ کی کاپی نیوزی لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل کو بھجوائیں، سفارتخانے اور مقامی پاکستانیوں نے ویزوں کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں تعینات نیوزی لینڈ کے سفیر ہمیش میک ماسٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کرائسٹ چرچ دہشتگردی پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے سفیر سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ تہران میں قائم نیوزی لینڈ کا سفارتخانہ پاکستان کے معاملات بھی دیکھتا ہے، یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ حملے میں نمازیوں کو بچاتے ہوئے جان قربان کرنے والے پاکستانی ہیرو نعیم راشد کی والدہ نے عمران خان اور حکومت سے اپیل ہے نیوزی لینڈ کا ارجنٹ ویزا دلوائے تاکہ میں بچے کا آخری دیدار کر سکوں، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نعیم راشد کی والدہ نے عمران خان اور حکومت سے اپیل ہے کہ مجھے میرے بچے کا دیدار کروایا جائے، مجھے حکومت نیوزی لینڈ کا ارجنٹ ویزا دلوائے تاکہ میں بچے کا آخری دیدار کر سکوں، یاد رہے گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں دہشت گرد فائرنگ کرتا ہوا النور مسجد میں داخل ہوا تو ڈاکٹر نعیم نے اس کو روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گرد نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، نعیم راشد نے جان پر کھیل کر نمازیوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑگئے

متعلقہ خبریں