معروف ادکارہ ودیا بالن نے ناقابل یقین بیان دیتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ماں بننے کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے، میری فلمیں میرے بچے ہیں اور میرے 20بچے ہو چکے ہیں۔ ودیابالن کا نجی زندگی پر کر ئیر کوترجیح دیتے ہوئے کہناتھاکہ میری فلمیں میرے بچے ہیں، اور میرے 20بچے ہو چکے ہیں، میرے ماں پاس بننے کیلئے وقت نہیں ہے کیونکہ ابھی میری توجہ کا مرکز میرا کام ہے۔ واضح رہے کہ ودیا بالن بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور رواں سال فلم انڈسٹری میں اپنی بہتر چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کی فلم “تمہاری سلو”نہ صرف باکس آفس پر ناکام رہی بلکہ ان کے مداحوں نے اداکارہ کی کارکردگی پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ آجکل لوگ جسمانی خوبصورتی پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہںا اور انھںآ لگتا ہے کہ ظاہری خوبصورتی زیادہ معنی رکھتی ہے۔ ودیا بالن کہتی ہںا کہ جب لوگ انھں ’موٹی‘ کہتے ہںا تو انھںو برا نہں لگتا لکنہ جب لوگ ان کے جسم پر باقاعدہ تبصرہ کرتے ہںھ تو انھں بُرا لگتا ہے۔ ودیا بالن کی ’فلم تمہاری سولو‘ گذشتہ ہفتے ہی ریزیں ہوئی ہے جس مںھ انھوں نے ایک ہاؤس وائف کا کردار نبھایا ہے۔ فلم مںگ ودیا کے بڑھے ہوئے وزن پر مڈ یا اور سوشل مڈتیا مںؤ کافی باتںک ہوئی ہںھ۔ حالانکہ فلم کی کافی ستائش ہوئی ہے اور خاص طور پر ودیا کی اداکاری کو بے مثال کہا جا رہا ہے۔
اس سے قبل داکارہ ودیا بالن نے ٹی وی پر چلنے والے نیہا دھوپیا کے معروف شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سگی بہن کی خوشنودی کےلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا۔ ودیا بالن کا بڑے رومانٹک انداز میں نیہا دھوپیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں اپنے آپ کو ایک ”شہید “ کی طرح محسوس کرتی ہوں کیونکہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ”میرا محبوب“ اصل میں مجھے نہیں بلکہ میری بہن کو پسند کرتا ہے اور میری بہن کے ساتھ اس نے اکثر ”ڈیٹ “ پر بھی جانا شروع کر دیا ہے تو میں نے سوچا کہ شائد اب میرا محبوب”میرا دولہا بھائی “ بن سکتا ہے جس پر میں نے اپنی محبت کا گلہ گھونٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ ودیا بالن کی وہ ”محبت “ اگرچہ نامکمل رہ گئی ہو لیکن اسے اب سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا ہے جس کی وہ اب بیوی ہے۔ سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ودیا بالن ایک لیٹ نائٹ ریڈیو جاکی کے رول میں ہیں جبکہ ودیا کی باس کے کردار میں نیہا دھوپیا نظر آئیں گی۔ 17 نومبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ”تمہاری سولو “ کے بارے ودیا بالن کافی پر امید ہیں جبکہ فلم کی کامیابی ایک مرتبہ پھر ودیا کو مین سٹریم میں لا سکتی ہے۔