ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی ایم پر جوسوال اٹھائے ہیں وہ ۔۔۔۔ حکومت نے اچانک بڑا مطالبہ کر دیا

2019 ,اپریل 29



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سامنے سوالات اٹھائے ہیں جن کا جواب دیا جانا چاہیے، حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آیم ان سوالوں کا جواب دے ، ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں میزبان ندیم ملک سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں پارٹیوں میں اتفاق تھا کہ ایسی تنظیموں کے خلاف رعایت نہیں برتی جائے گی جو ریاست کے خلاف کام کررہی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ فوج نہیں پوری قوم لڑ رہی ہے، ہم نے ہزار جانیں دی ہیں، یاد رہے کہ آج اک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے دھرنے کیلئے بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں نے پیسے دیے۔ ریاست سے کوئی نہیں لڑ سکتا، تم پاکستان کا حصہ ہو یا افغانستان کا؟پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبائلی عوام کو پشتو میں پیغام دیا کہ پاکستان بھی آپ کا، پاک فوج بھی آپ کی، ریاست آپ کے ساتھ ہے۔ مسائل حل ہونے تک پاک فوج چین سے نہیں بیٹھے گی۔ کسی کی باتوں میں نہ آئیں، ایسے ملک دشمن قوتوں کا راستہ روک دیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کا وقت پورا ہوگیا، جتنی آزادی لینی تھی لے لی۔ آپ کے دھرنے کیلئے بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں را اور این ڈی ایس نے فنڈنگ کی۔ ریاست سے کوئی نہیں لڑ سکتا، بتایا جائے تم پاکستان کا حصہ ہو یا افغانستان کا؟ اور اب یہ خبر آئی ہے کہ حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم سوالوں کا جواب دے۔

متعلقہ خبریں