دنیا کی معروف ترین سپر ماڈل معصوم زینب کیلئے میدان میں آ گئیں

2018 ,جنوری 13



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): قصور میں معصوم کلی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر میں پھینکے کے واقعے نے پاکستانیوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہاہے جبکہ دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا بھی اس معاملے کو اٹھا رہاہے ۔
 انتہائی معروف ماڈل ’کرارا ڈیلیونگن ‘بھی یہ خبر غیر ملکی نشریاتی ادارے پر پڑھ کر انتہائی افسردہ ہو گئیں اور انہوں نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ’سی این این ‘ کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا اور زینب کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔معروف سپر ماڈل کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ’ننھی پری مجھے بے حد افسوس ہے ،‘ماڈل نے اپنے پیغام میں دو ہیش ٹیگ استعمال کیے کہ ’وقت ختم ہوا اور زینب کو انصاف دو ‘۔

واضح رہے کہ قصور میں درندہ صفت شخص نے ننھی کلی زینب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور کوڑے کے ڈھیر میں پھینک کر فرار ہو گیاہے اور تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہیں آ سکاہے ۔

 

متعلقہ خبریں