’’ ڈرامہ کوئین ‘‘ وینا ملک نے ریحام خان کو سر عام آئینہ دکھا دیا، ایسا کام کر دکھایا کہ پورے ملک سوچ بھی نہ سکتا تھا

2019 ,مارچ 16



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وینا ملک نے نجی ٹی وی شو میں ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کو ڈرامہ کوئین قرار دے دیا۔ وینا ملک ایک ٹی وی شو میں مدعو تھیں انہوں نے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کے بارے میں کہا کہ وہ تو ڈرامہ کوئین ہیں۔ وینا ملک نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا بہت بڑی غلطی تھی لیکن انہیں بگ باس میں کام کرنے پر کوئی پچھتاوا یا شرمندگی نہیں ہے۔انہوں نے بھارت میں ہونے والے متنازع فوٹو شوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں اس حوالے سے کیس بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا غلطی تھی اور میری پہچان پاکستان سے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے انکی دو ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی تب انہوں نے مولانا طارق جمیل کو بتایا کہ میں نے آپ سے تین وعدے کیے تھے، ایک یہ کہ میں کسی بیکار فلم میں کام نہیں کروں گی اور میں نے وہ وعدہ پورا کیا ہے، دوسرا وعدہ یہ کیا تھا کہ میں غیر اخلاقی سین نہیں شوٹ کرواؤں گی میں نے یہ وعدہ بھی پورا کیا ہے، تیسرے وعدے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں نے مولانا سے وعدہ کیا تھا کہ سر سے دوپٹہ نہیں اترنے دوں گی لیکن میں اس وعدے کو پورا نہ کر سکی لیکن اگلے چھ ماہ میں اس پر بھی عمل کرنا شروع کر دوں گی۔وینا ملک نے کہا کہ اب میں سفر میں برقع استعمال کرتی ہوں اور دوپٹہ بھی مجھے پسند ہے۔ ریحام خان کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر انہوں نے وزیر اعظم کی سابقہ بیوی کو ڈرامہ کوئین کا خطاب دے دیا کہ ریحام خان ڈرامہ کوئین ہیں۔ ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آپ سہیل وڑائچ کی ہیروؤن کے طور پہ فلم میں کام کریں گی تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار ہاں کر کے پچھتا چکی ہیں اب ہاں نہیں کہہ سکتیں۔

متعلقہ خبریں