شہباز شریف کا دور ہوا پُرانا ۔۔۔۔۔ چین نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ، پورے خطے کو عوامی وزیر اعظم کی اصلیت بتا دی

2019 ,فروری 14



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سفیر یاؤ جنگ نے عمران خان کی ترجیحات کو متاثر کن قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسان کاروباری مواقع، گرین پاکستان اور معیشت کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں،چینی قیادت ، تاجر برادری اور عوام عمران خان کے ویژن کی معترف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی، جس میں چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر وزیراعظم عمران خنا کواعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورچین قریبی دوست اورمضبوط شراکت دارہیں۔ چین کی طرح ہم بھی پاکستانی عوام کا معیارزندگی بلند کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک سےتعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔عمران خان کی ترجیحات متاثر کن ہیں۔آسان کاروباری مواقع، گرین پاکستان اور معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لانے کیلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یاؤجنگ نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستانی حکومت مئوثر کاوشیں کررہی ہے۔چینی قیادت ، تاجر برادری اور عوام عمران خان کے ویژن کی معترف ہے۔ ہمیں یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط شراکت دار کی حیثیت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں اجلاس کی کاروائی سے آگاہ بھی کیا۔ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں اجلاس کی کاروائی سے آگاہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں