ودیا بالن نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

2019 ,جنوری 1



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 1 جنوری 1978 میں بھارت کے علاقے کیرالہ میں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے اپنی زندگی کی چالیس بہاریں دیکھ لیں اور آج کے روز اکتالیس سالوں کی ہوگئیں ہیں۔ ممبئی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والی ودیا بالن نے اپنی کیرئیر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور نجی میوزک ویڈیوز سے کیا اور بہت ہی کم عرصے میں بڑے پردے پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں، معروف بھارتی فلم پری نیتا میں ودیا بالن نے اپنا پہلا ڈیبیو 2005ء میں پپیش کیا جس کے بعد کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا، ودیا بالن نے اپنے منفرد انداز کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک خاص مقام حاصل کیا ۔
ودیا بالن نے 2012 میں ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ رائے کپور سے شادی کرتھی، شادی کے بعد دونوں ہی ہنسی خوشی زندگی بسر کر ہے ہیں۔شادی کے بعد ودیا بالن کی زندگی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئیں جن میں سب سے بڑی انکی شخصیت کی تبدیلی تھی۔ ودیا بالن نے بڑھتے ہوئے وزن کو ملحوظ خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا فلمی سفر جاری رکھا تاہم بعض مقامات پر انکے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے انہیں شدید تنقدی کا سامنا بھی کرنا پڑا ، لیکن ودیا بالن نے ہمت نہیں ہاری اور تنقید کرنے والوں کو احسن طریقے سے جواب دیتے ہوئے نہ صرف چپ کروایا بلکہ بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے فین فالوونگ میں بھی اضافہ کیا ۔ ودیا بالن کو فیئر اعزاز اور قومی فلمی اعزاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا چکا ہے ، 2014ء میں بھارتی سرکار کی جانب سے ودیا بالن کو پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں