وزیر اعظم عمران خان نے آج رات اہم کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

2019 ,جون 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے آج رات خطاب کر کے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج رات 9بج کر 15منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔خطاب کے دوران وزیر اعظم قوم کو ملکی معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ آج نئے مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا گیا ہے جسے اپوزیشن غریب مکاﺅ بجٹ قرار دے رہی ہے۔ دوسری جانب آج پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو بھی آج گرفتار کرلیا گیا جبکہ لندن میں الطاف حسین کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے نفرت انگیز تقریر کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔

    متعلقہ خبریں