انتظارہوا ختم : اورنج لائن ٹرین پٹری پرآ ہی گئی، لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

2019 ,اپریل 29



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنج لائن ٹرین پٹری پر آگئی، بزدار سرکار میں پہلی بار اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن کیا گیا۔اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک چلائی گئی، اورنج لائن ٹرین 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی، ٹرین میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، چینی کمپنی کے انجینئر موجود تھے۔ اورنج لائن ٹرین پورے ٹریک کا ٹیسٹ رن 10 ماہ بعد کیا گیا، ٹرین میں سوار انجینئرز نے ایلی ویٹیڈ ٹریک پر مکینیکل ورک کا جائزہ لیا جبکہ نئے بچھائے جانے والے انڈر گراؤنڈ ٹریک کی چیکنگ بھی کی گئی، اور اب اورنج لائن ٹرین پٹری پر آگئی، بزدار سرکار میں پہلی بار اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ نجاب حکومت لاہور اورنج ٹرین منصوبہ کے مستقبل بارے حتمی فیصلہ نہ کر سکی، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 6 کروڑ 76 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔پنجاب حکومت اور ایگزم بینک آف چائنہ کے درمیان ہو نے والے معاہدہ کے تحت لاہور اورنج ٹرین منصوبہ کی ڈیڈ لائن 30 دسمبر کو ختم ہو چکی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معاہدے کے مطابق اورنج ٹرین منصوبہ 30 جون 2018 کو مکمل ہونا تھا جس کیلئے 300 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا اور منصوبہ کیلئے ایگزم بینک آف چائنہ نے قرضہ فراہم کیا تھا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کو اس منصوبہ میں مختلف رکاوٹوں، مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ منصوبہ کی زد میں آنے والی املاک کے مالکان عدالتوں میں چلے گئے جس سے کام کی رفتار پر اثر پڑا اور منصوبہ مقرر ہ مدت میں مکمل ہوتا نظر نہ آیا تو سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے 30جون کو ایگزم بینک سے درخواست کی کہ انہیں مزید 6 ماہ مہلت دی جائے جس پر چینی بینک نے 30 دسمبر 2018 تک مدت میں توسیع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں