کمرہ عدالت میں موجود شخص کی حمزہ شہباز پر بلند آواز میں جملے بازی، یہ شخص کون تھا ؟ تہلکہ خیز خبر

2019 ,اگست 3



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے کمرے میں اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک شخص نے حمزہ شہباز پر جملے بازی کی۔کمرہ عدالت میں موجود شخص نے بلند آواز میں کہا کہ پندرہ سال ہوگئے دونوں باپ بیٹا ملک کولوٹ کر کھا گئے ہیں۔ شہری کی اونچی آواز میں واویلا کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ار پولیس اہلکاروں نے شہری کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔ (ن) لیگ لائرز ونگ کے وکلاء نے بھی اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری یہاں سے نکالو ورنہ مار کھائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال پر قاید حزبِ اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں اِن کیمرہ اجلاس بلائے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے آبادی پر کلسٹر بمبوں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ سیشن بلا کر اعتماد میں لے۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خطے میں آگ سے کھیل رہا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کے بعد بھارت آپے سے باہر ہو گیا ہے، بھارت کی جانب سے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی شروع کر دی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادیٔ نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلسٹر بم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں