سال 2019ء کا آغاز، شوبز شخصیات نے اپنے اپنے انداز میں سال نو کا آغاز کیا

2019 ,جنوری 1



لاہور(مانیڑنگ ڈیسک) سال 2019ء کا آغاز دنیا بھر میں ہوچکا ہے، اس موقع پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں آتش بازی، جشن اور منفرد طریقے اپنائے گئے۔ سال نو کے آغاز پر پاکستانی اور بھارتی فلممی ستاروں کی جانب سے بھی نئے سال کے موقع پر منفرد انداز اپنائے گئے ۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی عائزہ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر عائزہ میر کی جانب سے خوشیاں اور محبت پھیلانے کا پیغام بھی دیا گیا ۔



نئے سال کے اختتام پر نامور اداکار عدنان صدیقی نے 2019 کا سورج طلوع ہوتے وقت کی تصویر شیئر کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔




حال ہی میں شادی کے بندھن مین بندھنے والے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے سال نو کا آغاز سوئٹزرلینڈ میں کیاا اس موقع پر وہ پہاڑون کے درمیان موجود تھے جہاں پر انہوں نے مداحوں کے لیے تصویر بھی شیئر کی ۔



بالی وڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی مداحوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے 2018 کو الوداع کہا اور نئے سال کو خوش آمدید کیا۔


کرینہ کپور اور بڑے نواب سیف علی خان بھی سال نو کا جشن سوئٹزرلینڈ پہنچے اوراس موقع پر سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مداحوں سمیت سبب کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔



بھارتی کرٹر ویرات کوہلی بھی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو لے کر سوئٹزرلینڈ میں موجود تھے جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں اور انہیں نئے سال کی مبارکباد بھی دی

متعلقہ خبریں