دپیکا پڈکون کیسی لڑکی ہے؟ رنویر سنگھ نے بھری محفل میں ایسی بات کہہ دی کہ کئی لڑکیوں کے دل جل گئے

2018 ,نومبر 25



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے ۔ دونوں کی طرف سے دی جانے والی تقریبات ابھی تک ختم نہیں ہوئیں اس لیے ہنی مون کا دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا ۔ ایسی ہی ایک تقریب کے دوران رنویر سنگھ نے اپنی نئی نویلی دلہن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور کہا کہ دپیکا دنیا کی حسین ترین لڑکی ہے، انہوں نے دنیا کی حسین ترین لڑکی سے شادی کی ہے۔
بولی وڈ کے رومانٹک جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے یوں تو رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لیک کومو میں شادی کی تھی۔
دونوں لیک کومو میں کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق شادی کرنے کے بعد 18 نومبر کو بھارت پہنچے تھے، جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ شخصیات، صحافیوں، سیاستدانوں اور انتہائی قریبی دوستوں کے لیے الگ الگ پارٹیاں منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔اب تک شادی کے بعد دونوں 2 پارٹیاں دے چکے ہیں اور دونوں مزید 2 پارٹیاں دینے کی تیاریوں میں ہے۔

24 اور 25 نومبر کی درمیان شب نو بیاہتے جوڑے نے رنویر سنگھ کی بہن رتیکا بھوانی کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شرکت کی، جس میں دونوں خاندان کے انتہائی قریبی افراد نے بھی شرکت کی۔تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، ویڈیوز میں رنویر اور دپیکا کو معروف بولی وڈ گانوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، ویڈیوز میں رنویر اور دپیکا کو معروف بولی وڈ گانوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔.

تقریب کی سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو متوجہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’انہوں نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی سے شادی کی‘۔

ویڈیو میں رنویر سنگھ مزید کہتے سنائی دیتے ہیں کہ آج اس پارٹی میں تمام قریبی افراد موجود ہیں اور انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔
ویڈیو میں رنویر سنگھ کو مزید کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ آج اپنوں کے ساتھ اس رات کو یادگار بنانے کے خواہاں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اپنے تمام پیاروں کی موجودگی میں یہ رات یادگار بن جائے گی۔تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں دپیکا اور رنویر کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جوڑا اپنی شادی کی مزید 2 تقریبات 28 نومبر اور یکم دسمبر کو دینا کا ارادہ رکھتا ہے۔شادی کی تقریبات ختم ہوتے ہی دونوں اداکار جلد اپنی اپنی آنے والی فلمز کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے۔اطلاعات ہیں کہ رنویر سنگھ ’سمبا‘ جب کہ دپیکا پڈوکون تیزاب حملے سے متاثر ہونے والی لڑکی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں