فریال تالپور کے پالتو کتے کا نیب اہلکار پر حملہ، لہو لہان کردیا

2019 ,جولائی 25



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) نیب کے تفتیشی افسر کو فریال تالپور کے کتے نے کا ٹ لیا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہم نیوز کے مطابق کو بتایا ہے کہ نیب افسر مجتبیٰ خان کو سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی رہائشگاہ پر ان کے پالتو کتے نے کاٹ لیا جس پر ان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔جہاں قومی احتساب بیورو کے افسر کو کتا کاٹے کی ویکسینیشن لگائی گئی۔ فریال تالپور کے کتے نے جب نیب تفتیشی کو کاٹا تو وہ انکی ڈیفنس کراچی کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ تاہم اب وہ تفتیشی افسر کراچی سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ فریال تالپور کو مبینہ جعلی بنک اکاوﺅنٹس کیس میں 14جون کو زرداری ہاوس کے قریب نیب کی پانچ رکنی ٹیم کب جانب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

    متعلقہ خبریں