اے این پی کی بلاول بھٹو اورمریم نواز کو چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تجویز

2019 ,جون 17



پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کو چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تجویز دے دی۔ اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر چیئرمین سینیٹ کو ہٹائیں، ہٹانا لازمی ہے، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اے این پی اپوزیشن جماعتوں کےساتھ کھڑی ہوگی، اے این پی کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد بحال کرانے کیلئے چیئرمین سینٹ کو ہٹانا ہوگا، چیئرمین سینیٹ کونہ ہٹایا گیا تو عوام بلاول اور مریم نواز پر اعتماد نہیں کریں گے۔

    متعلقہ خبریں