نیب کا شاہد خاقان کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ،عدالت نے اجازت دیدی

2019 ,اگست 22



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

نیب تفتیشی افسر نے احتساب عدالت سے ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو شامل تفتیش کرنے کیلئے اجازت مانگ لی ،احتساب عدالت نے نیب آفیسر عبدالماجد کوسابق وزیراعظم سے تفتیش کی اجازت دیدی، واضح رہے کہ نیب کی ٹیم بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں نوازشریف، آفتاب سلطان ودیگر افراد سے تفتیش کر چکی ہے۔

    متعلقہ خبریں