ایک اور بھارتی کرکٹر بالی ووڈ حسینہ کو پیارے ہو گئے

2018 ,جنوری 13



لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان رشتہ نیا نہیں، اس سے قبل ظہیر خان، ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ بھی بالی ووڈ حسیناؤں کی زلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں۔حال ہی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی دنیا بھر کے میڈیا میں دھوم رہی۔ یوں لگتا ہے کہ باقی بھارتی کرکٹرز بھی بالی ووڈ سے ناطہ جوڑنے کے خواہ ہیں۔

بھارتی میڈیا پر ہرڈیک پانڈیا کے سوئڈش ایکڑس ایلی ایورام سے ملاقات کا چرچہ ہے۔ 

جنہوں نے ہرڈیک کے بھائی کی شادی میں بھی شرکت کی۔ ایلی  ایورام دبنگ خان سلو میاں کی بھی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

یاد رہے کہ ایلی بالی ووڈ کے فلمی حلقوں میں خاصی مقبول ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں