شاندار خبر : دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا : پاکستان پر حملے کی ناکام کوشش ہماری غلطی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارت کے بڑوں نے خود اپنی زبان سے تسلیم کر لیا

2019 ,مارچ 23



دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس صدر راہل گاندھی کے قریبی ساتھی، انڈین اوورسیز کانگریس کے چیف اور پارٹی کے ایک نظریہ ساز سیم پترودا نے پلوامہ حملے کے بعد بالاکوٹ میں فضائیہ کی کارروائی میں مبینہ ہلاکتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنا غلطی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو معروف میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر فضائیہ نے بالاکوٹ میں 300لوگوں کو ہلاک کیا ہے تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ مزید حقائق پیش کر سکتے ہیں اور اس دعوے کو ثابت کر سکتے ہیں،ان کے مطابق حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہاں 300لوگ مارے گئے لیکن میں نے نیویارک ٹائمز اور دیگر اخباروں میں اس سے مختلف رپورٹیں دیکھی ہیں، کیا واقعی ہم نے حملہ کیا ہے اور300افراد کو ہلاک کیا ہے؟ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو میسج کر کے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کا وزیراعظم پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج کیا ہے،عمران خان نے بتایا کہ نریندر مودی نے مجھے میسج کر کے یوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے لکھا کہ مودی نے پیغام دیا کہ یہ وقت ہے برصغیر کے عوام جمہوری، پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لیے مل کر کام کریں۔عمران خان نے کہا کہ مودی نے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشتگردی اور تشدد سے پاک ہو۔ صالح ظافر کے مطابق مودی کے پیغام کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارت پر زور دیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کےلئے جامع مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں