دنیا کا ”خاموش“ ترین کمرہ جہاں کوئی شخص آج تک 45 منٹ سے زیادہ نہیں گزارسکا

2019 ,مارچ 1



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شور سے تنگ آئے بہت سے لوگ خاموشی اور سکوت کے متمنی ہوتے ہیں مگر کوئی شخص کتنی خاموشی برداشت کر سکتا ہے؟ یہ حیران کن خبر پڑھ کر آپ کو اس سوال کا ہوشربا جواب مل جائے گا۔  معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ایک ایسا کمرہ بنایا ہے جو دنیا کاخاموش ترین کمرہ ہے۔ اس پر 15لاکھ ڈالر (تقریباً 20کروڑ 95لاکھ روپے)خرچ آیا ہے لیکن آج تک خاموشی کا کوئی بھی خواہش مند اس کمرے میں 45منٹ سے زیادہ نہیں گزار سکا۔

مائیکروسافٹ نے یہ چیمبر نما کمرہ اپنے ریڈمونڈ کیمپس میں بنایا ہے، جس کا مقصد ایسی جگہ بنانا تھا جو اس زمین کی خاموش ترین جگہ ہو۔ یہ چھوٹا سا کمرہ کنکریٹ کی 6تہوں پر مشتمل ہے جن میں سے ہر تہہ 12انچ موٹی ہے۔ اس کے علاوہ کمرے کی چھت، دیواروں اور فرش کو ایک خاص شکل کے فائبر گلاس فوم سے ڈھک دیا گیا ہے تاکہ اندر موجود شخص کے بولنے سے گونج پیدا نہ ہو۔اس کمرے کی لمبائی ہر سمت میں 21فٹ ہے۔ یہ کمرہ اس قدر ساﺅنڈ پروف ہے کہ اگر اس کے چند میٹر کے فاصلے سے بیک وقت کئی جنگی جہاز بھی گزریں تو ان کی آواز ذرا برابر بھی اندر بیٹھے آدمی کو سنائی نہیں دے گی۔کمرے کے اندر آواز منفی 20.3ڈیسی بلز ہے، یعنی جہاں آواز ختم ہو کر بالکل سکوت ہو جاتا ہے اس کمرے میں اس سے بھی 20.3درجے زیادہ خاموشی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں