نوجوان دلہن نے ایک بھی روپیہ خرچ کئے بغیر دھوم دھام سے شادی کر ڈالی، مگر کسظرح؟۔۔۔ کام کی خبر آگئی

2018 ,نومبر 18



لندن(مانیٹرنگ رپورٹ)آج کے دور میں انتہائی سادگی سے بھی شادی کی جائے تو خرچ عام آدمی کی پہنچ سے اوپر چلا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک لڑکی نے دھوم دھام سے اپنی شادی کرلی اور اپنا اور اپنے دولہا کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہونے دیا۔ دی مرر کے مطابق ہینا الیگزینڈر نامی یہ لڑکی ایک سٹور پر کام کرتی تھی۔ اس کا دولہا جیمز بھی اسی کی طرح ایک سٹور کا ملازم تھا۔ دونوں سکول میں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور تب سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ دو سال قبل جب جیمز نے اسے شادی کی پیشکش کی تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ تاہم وہ اس بات پر متفکر ہو گئی کہ دونوں مل کر بھی بچت کرنا شروع کریں تو کبھی ویسی دھوم دھام سے شادی نہیں کر سکتے جیسی ہینا نے سوچ رکھی تھی۔

    چنانچہ ہینا نے اپنے خواب کی تعبیر پانے کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے شروع کر دیئے۔ ایک روز وہ اسی حوالے سے سرچ کر رہی تھی کہ اسے ایک مقابلے کا علم ہوا، جو لڑکیوں کے درمیان ہونا تھا اور جیتنے والی لڑکی کو اس کی شادی کے تمام اخراجات اور اشیاءانعام کے طور پر ملنی تھیں۔ ہینا نے بھی اس مقابلے میں حصہ لے لیا لیکن ہار گئی۔ اس کے بعد اس نے پے درپے سینکڑوں ایسے مقابلوں میں حصہ لیا اور بالآخر جیت اس کا مقدر بن گئی۔ گزشتہ دنوں ہینا اور جیمز نے دھوم دھام سے شادی کی جس پر 10ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 17لاکھ روپے) خرچ آیا اور یہ سب کچھ ہینا نے ایک مقابلے میں جیتا تھا۔

    شادی کے روز 28سالہ ہینا کا کہنا تھا کہ ”جب جیمز نے مجھے پرپوز کیا تو ہم نے مل کر بچت کرنی شروع کی۔ جب کچھ عرصے بعد ہم نے جمع شدہ رقم کا حساب لگایا تو ہمیں شدید مایوسی ہوئی، جس کے بعد میں نے دیگر راستے تلاش کرنے شروع کیے۔ میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ میری شادی روایتی انداز میں دھوم دھام سے ہو، جو ہماری بچت سے ممکن نہ تھی۔ آج میں بے حد خوش ہوں کہ میری خواہش بغیر کچھ خرچ کیے پوری ہو گئی۔“

    متعلقہ خبریں