فیصل واڈا اور علی زیدی کا نمبر بھی لگ گیا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان برہم۔۔۔ تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا

2019 ,مئی 14



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کراچی سے تعلق رکھنے والوں 2 وفاقی وزراء کی کارگردگی پر برہم ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارگردگی بہتر کریں،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آخری موقع دے رہا ہوں اپنی کارگردگی بہتر کریں۔ ان دونوں وزراء میں فیصل واوڈا اور علی زیدی شامل ہیں،کابینہ کے اہم وزراء میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔ نونوں وفاقی وزراء کو گورنر ہاؤس سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ دونوں کے تعلقات گورنر ہاؤس سندھ سے بھی ٹھیک نہیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کو بلا کر ملاقات بھی کی ہے۔ایک وزیر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے اور وہ اب تک آرام کر رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کارگردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہوئے مزید تین وزراء کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔زیراعظم عمران خان نے صفر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان وزراء کے خلاف وزیراعظم کو شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ وزراء کی کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافے کی خفیہ اطلاعات بھی وزیراعظم کو مل چکی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار وزراء سے متعلق خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں۔جن میں 2 وزراء اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہ سمیت کارگردگی صفر بتائی گئی ہے۔عمران خان نے چن رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سے سب پہلے کابینہ سے باہر کیا جائے گا جب اس کے بعد مزید دو وزیروں کو نکالا جائے گا۔نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں