کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم : انگلینڈ کے خلاف آئرش ٹیم محض کتنے سکور بعد ڈھیر ہو گئی؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

2019 ,جولائی 26



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم کو 143 رنز سے شکست دے دی۔ انگلش گیند بازوں نے دوسری اننگ کے دوران آئرلینڈ کو صرف 38 رنز پر ڈھیر کرکے فتح حاصل کی۔لارڈز کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے 4 روزہ واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آئرلینڈ کی ٹیم 182 رنز کا ہدف حاصل نہ کرپائی اور صرف 38 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔دوسری اننگ کے دوران آئرلینڈ کا صرف ایک کھلاڑی 11 رنز بنا کر ڈبل فگر میں داخل ہوپایا ، ٹیم کے 4 کھلاڑی تو کوئی بھی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور سٹورٹ براڈ نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو نمٹادیا۔ کرس ووکس نے 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو سٹورٹ براڈ نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں پہلی اننگ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کے ساتھ اس سے ذرا کم بری کرتے ہوئے اسے 85 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔ پہلی اننگ میں انگلینڈ کے تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تو اتنے ہی کھلاڑی صفر پر بھی آﺅٹ ہوئے تھے۔ پہلی اننگ میں آئرلینڈ نے 207 رنز بنا کر 122 رنز کی لیڈ دی تو انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگ میں کم بیک کرتے ہوئے 303 رنز بنا کر 182 رنز کا ٹارگٹ دے دیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کیلئے سری لنکن ٹیم کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، اویشکا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، لاہیرو تھریمانے، دھنانجیا دی سلوا، تھیسارا پریرا، نووان پرادیپ، لاہیرو کمارا اور لاستھ ملنگا شامل ہیں۔بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت تمیم اقبال کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سومیا سرکار، محمد متھن، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، مصدق حسین، صابر رحمان، مہدی حسن، روبیل حسین، شفیع الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں