پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار تاج ملتانی کو سپرد خاک کر دیاگیا

2018 ,جون 24



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملی نغمہ”اپنی قوت اپنی جان ، جاگ رہا پاکستان“ سمیت معروف ملی نغمے گانے والے تاج ملتانی جو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔مایہ ناز گائیک تاج ملتانی کافی عرصے سے علیل تھے، وہ پلے بیک سنگر بھی تھے اورانھوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لیے متعدد گانے ریکارڈ کرائے۔ تاج ملتانی کی فنی خدمات پر انھیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا تھا۔قریبی رفقا کے مطابقوہ کراچیکے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تاج ملتانی کی اہلیہ نگہت سیما بھی شعبہ گلوکاری میں خاص شہرت رکھتی تھیں جبکہ ان کی صاحبزادی ثنا علی نعت خواں ہیں۔تاج ملتانی کی نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر بلاک 3نزدکے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال کراچی میں ادا کی گئی۔

متعلقہ خبریں