صبا قمر اور ماہرہ خان کے بعد ایک اور پاکستانی اداکارہ کی بالی ووڈ میں انٹری، تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

2018 ,جنوری 28



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کو بالی ووڈفلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ سپر ماڈل اور ٹی وی سٹار سعدیہ خان کو بھارت میں بڑے بینر تلے بننے والی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، جبکہ فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہوگی۔اداکارہ آئندہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے فلم میں کام کرنے بارے تصدیق کریں گی اور فلم کے ہیروں کا بھی اعلان کریں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان ،صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں بالی ووڈ فلموں میں بطور ہیروئن اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکی ہیں جبکہ سعدیہ خان بھی بھارتی فلم میں کام کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں