برطانیہ کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی، 27 ملکوں نے مل کر وہ کام کردیا جس کیلئے بڑے عرصے سے کوششیں جاری تھیں

2018 ,نومبر 25



برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی یونین کی جانب سے برطانیہ کے یونین سے انخلا کی منظوری دے دی گئی ہے۔ برسلز میں ہونے والے مذاکرات میں 27 ملکوں کے رہنمائوں نے بریگزٹ معاہے پر دستخط کیے۔
یورپی یونین کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے بریگزٹ معاہدہ طے پانے کا اعلان اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ اس معاہدے کی برطانوی پارلیمان سے منظوری ضروری ہے جہاں بہت سے اراکین اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔برطانوی پارلیمان میں اس معاہدے پر ووٹنگ کی توقع دسمبر کے اوائل میں ہے لیکن ابھی اس کی توثیق کی کوئی گارنٹی نہیں۔ کنزرویٹو، ڈی یو پی، ایس این پی اور لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے اس کے مخالف ووٹ آنے کی توقع ہے۔
برطانیہ نے 2016 میں ریفرنڈم کے آرٹیکل 50 کے تحت 18 ماہ تک مذاکرات کیے تھے۔برطانیہ کو 29 مارچ 2019 کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔

متعلقہ خبریں