جب انضمام کو معلوم ہوا کہ میری بیٹی اتنی سنگین بیماری کی نذر ہو چکی ہے ، تو وہ ۔ ۔ ۔‘‘ آصف علی کے آنکھیں نم کر دینے والے انکشافات

2019 ,جولائی 19



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے انضمام الحق کے بارے میں قومی کرکٹر آصف علی نے نیا انکشاف کر دیا۔جارح مزاج بلے باز آصف علی نے کہا کہ جب انضمام بھائی کو معلوم ہوا کہ میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہے، تو وہ ذاتی طور پر پی سی بی کے دفتر گئے اور بورڈ حکام سے میری بیٹی کے علاج کیلئے فنڈز کی بات کی اور یہ سب معاملات خود حل کئے۔ایکسپریس کے مطابقٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے لیجنڈ ہیں جن کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے گراﺅنڈ کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں رول ماڈل ہیں۔واضح رہے انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کی مدت 30 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پریس کانفرنس میں اپنے عہدے سے سکبدوشی کا اعلان کیا تھا ۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹیم ان کے ذہن میں ہے لیکن انھیں اس بات کا ڈر ہے کہ کھلاڑی بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کہیں ان فٹ نہ ہو جائیں۔یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہے جبکہ ورلڈ کپ تیس مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔انضمام الحق نے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ورلڈ کپ میں کون سے کھلاڑی کھیلیں گے یہ کافی عرصے سے ان کے ذہن میں ہے کیونکہ وہ تمام کھلاڑیوں کو کافی عرصے سے کھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں اور انھیں مواقع دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق 18 سے 20 کھلاڑیوں کا پول ہے جس پر کام ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں