سلمان خان کی ڈیٹ بھی پکڑی گئی ،کس حسینہ کے ساتھ 14 فروری مناتے رہے ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

2018 ,فروری 16



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرننڈ س نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر پسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سپر سٹار سلمان خان کی شادی

اور افیئرز کا ہمیشہ چرچا رہتا ہے۔ ان کی شادی کی فکر شاید ان کے والدین کو اتنی نہ ہو، جتنی ان کے مداحوں کو ہے۔ ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ آخر سلمان شادی کب کریں گے؟گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان نے لکھا تھا کہ انھیں لڑکی مل گئی ہے۔ اس ٹویٹ کے پڑھتے ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر کوئی اس لڑکی کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے لگا، تاہم سلمان خان نے اس راز سے خود ہی پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ لوگ جو میرے بارے میں سوچ رہے ہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہے، میں تو اپنی فلم کی ہیروئن کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ابھی حال ہی میں انسٹاگرام پر جاری ایک نئی تصویر نے سلمان خان کے مداحوں میں دوبارہ سے امیدیں پیدا کر دی ہیں۔ یہ تصویر بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔فوٹو سوشل نیٹ ورک انسٹاگرام پر جیکولین فرنانڈس کی جانب سے یہ تصویر ویلنٹائن ڈے پر جاری کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ کوئی اور نہیں سلمان خان نظر آ رہے ہیں۔جیکولین فرنانڈس نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سب کو میری طرف سے ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد، اور تمام خواتین اپنے ہاتھ اٹھا لیں کیونکہ سلمان خان کی نئی ڈیٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین بڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں