انا للہ وانا الیہ راجعون : حسینہ واجد کا ایک اور ظلم ۔۔۔۔ عرصہ دراز سے سختیاں اور مصائب جھیلنے والی نامور شخصیت کے انتقال کر خبر آ گئی

2019 ,فروری 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ز ندگی کا کوئی بھروسہ نہیں یہ جس کی امانت ہے وہ واپس لینے پر قادرہے۔ مولاناابوالکلام محمد یوسف حسینہ واجد حکومت کے مظالم برداشت کرتے ہوئے ڈھاکہ جیل کے ہسپتال میں 87سال کی عمر میں اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ مرحوم جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ میں بھی رہے اور متحدہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے، ان کیخلاف حسینہ واجد حکومت نے جھوٹے الزامات کے تحت بغاوت کا مقدمہ چلایا۔ مرحوم ہمیشہ اپنے جاننے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجان بلند اور انسانی لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ (آمین)

متعلقہ خبریں