خواتین کا عالمی دن پر گوگل کا خراج تحسین، نیا ڈوڈل پیش کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے ’خواتین کے عالمی دن ‘پر اپنے پہلے صفحے پر ڈوڈل مختلف زبانوں میں ‘خواتین‘ تحریر کردیا۔ ڈوڈل پر ہندی، جاپانی، امریکن، جرمن، عربی، روسی اور فرنچ زبان میں رنگوں کے ساتھ ‘خواتین‘ لکھا گیا ہے۔ خواتین کا عالمی دن کو منانے کا مقصد خواتین کے کردار اور ان کے حقوق سے متعلق شعوراجاگر کرنا ہے۔ اس سال اس دن کاموضوع ہے’’خواتین کو بہتر زندگی دینے کے لیے متوازن زندگی بہت ضروری ہے۔ دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کاعالمی دن منایاجارہاہے۔ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہرمیدان میں اپنی قابلیت کے جوہردکھا رہی ہیں۔خواتین کی بہترزندگی کے لیے برابری کے حقوق سے ہی کامیابی کویقینی بنایا جا سکتاہے۔ اس دن کی مناسبت سے گفتگوکرتے ہوئے خواتین کہتی ہیں کہ بہترزندگی کے لیے متوازن زندگی کی ضرروت ہے، انہیں معاشرے میں کام کرتے ہوئے بہت سے مسائل کا سامناہوتاہے۔ خواتین نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ خواتین کے لیے ایک دن مختص ہوناکافی نہیں، اگرانہیں بہترمواقع ملیں تووہ کامیابیاں حاصل