حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کیا ہے؟ اعلان کردیا گیا

2019 ,جون 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول حکومت کے گریڈ ایک سے 16 تک اور افواج پاکستان کے تمام ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے سول ملازمین کے ایڈہاک ریلیف میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں وزرا ، وزرائے مملکت اور پارلیمانی سیکرٹریز کے ساتھ کام کرنے والے سپیشل پرائیویٹ سیکرٹریز کے سپیشل الاﺅنس میں 25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے

    متعلقہ خبریں