روس میں عروسی لباس پہنی ہوئی دلہنوں کے درمیان فٹبال میچ

2018 ,جولائی 1



کازان(مانیٹرنگ ڈیسک): روس میں عروسی لباس زیب تن کی ہوئی دلہنوں کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ نے شائقین کے دل موہ لیے۔  روس میں عروسی جوڑے میں ملبوس نوبیاہتا دلہنوں نے دوستانہ فٹبال میچ کھیل کر اپنی شادی کو یادگار بنا دیا۔ اس میچ کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ عروسی لباس زیب تن کیے پانچ پانچ دلہنوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان 15 منٹ کے دو ہاف کا دلچسپ مقابلہ ان کے اہل خانہ نے بھی دیکھا۔

Football 1

روس کے علاقے کازان میں ہونے والے فٹبال میچ میں حصہ لینے والی دلہنوں کا کہنا تھا کہ شادی کے موقع پر تہری خوشی کا احساس ہو رہا ہے، ایک تو شادی خود زندگی کا اہم ترین موقع ہوتا ہے لیکن ہماری شادی اس لیے بھی یادگار ہے کہ اس موقع پر ہمارے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ جاری ہے اور دنیا بھر سے نامور کھلاڑی اور شائقین کی بڑی تعداد آئی ہوئی  ہے، ہم نے اس موقع کو مزید خوشگوار اور یادگار ترین بنانے کے لیے عروسی لباس میں فٹبال میچ کا انعقاد کیا ہے۔

Football 2

اس انوکھے میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں