میری خواہش ہے کہ میری سالگرہ پر ۔۔۔۔۔۔ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی لوگوں کے دلوں کی دھڑکن اداکارہ ماہرہ خان نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

2019 ,جولائی 19



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سپرسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کئے جانے کی خواہاں ہیں۔ اداکارہ کی سالگرہ 21 دسمبر ہے تاہم فلم کی نمائش کے حوالے سے تاحال کچھ واضح نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان چاہتی ہیں کہ فلم 21 دسمبر کو ریلیز ہو جس دن ان کی اپنی سالگرہ ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اداکارہ جویریہ عباسی نے نجی ٹی وی شو میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہ سعدیہ امام کو اپنی جانی دشمن سمجھتی ہیں تاہم وہ کس بنا پر سعدیہ کو دشمن سمجھتی ہیں اس بارے میں انہوں نے بتانے سے گریز کیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے بہتر اداکار فیصل قریشی ہیں جب کہ مہوش حیات انہیں بطور اداکارہ پسند ہیں۔مشہور بے سرے گلوکار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جویریہ عباسی نے کہا کہ ان کے نزدیک عاطف اسلم بہت مشہور گلوکار ہیں لیکن وہ بے سُرے ہیں۔جویریہ عباسی نےکہا ان کا ماننا ہے کہ عدنان صدیقی کو اداکاری چھوڑدینی چاہیے کیونکہ وہ صرف پُرکشش انسان ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں ہیں۔ ماہرہ خان کے حوالے سے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بھی خوبصورت عورت ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ فلموں میں کیوں آرہی ہیں۔ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے گلوکار عاطف اسلم کو بے سُرا اور ماہرہ خان کو اداکاری کے فن سے عاری خوبصورت خاتون قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں