دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا : پاکستان کے اہم ترین شہر میں دہشت گردوں کا کاری وار ۔۔۔ ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی شہید

2019 ,فروری 12



ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار شہید جبکہ علاقہ ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔  پولیس کے مطابق علاقے کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہےاور ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔جاں بحق ہونے والے اہلکارں کی لاشوں ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ماہڑہ اڈہ کے قریب پولیس وین پر فائرنگ میں 5 اہلکار شہیدجبکہ ایک شخص زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہڑہ اڈہ کے قریب پولیس وین پر فائرنگ میں 5 اہلکار شہیدجبکہ ایک شخص زخمی ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔شہدا میں سپاہی میرباز، آصف ،سرفرازاور جاوید شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایس ایچ او طاہر نواززخمی ہو گئے جن کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ پر وآکی حدو دمیں انڈس ہائی وے پرپیش آیا۔

 

متعلقہ خبریں