امریکی کانگریس ارکان کی عمران خان کو مبارکباد
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اگست 04, 2018 | 07:56 صبح

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کو الیکشن جتینے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔تڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کے استقبالیہ میں امریکی کانگریس ارکان نے عمران خان کو مبارکباد دی۔رکن کانگریس ایل گرین نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتےہیں، عمران خان پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک بڑی امید ہیں اور پاک امریکا تعلقات کیلئے ایک امید کی حیثیت رکھتے ہیں۔
امریکی کا
نگریس شیلاجیکسن نے کہا کہ عمران خان قوم کا درد رکھتےہیں ، عمران خان کے امریکا میں بہت سےدوست اور خیرخواہ ہیں، عمران خان جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہم کانگریس میں پاکستان کے کیس کو مضبوط کریں گے۔کیتھ ایلیسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات بہترہوں گے، عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں، امید ہے عظیم لیڈر ثابت ہوں گے، پاکستانی میں نئی حکومت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔