وزیراعظم پاکستان عمران خان بہت بڑا لیڈر ہے اور جو کچھ مجھے نظر آرہا ہے وہ ۔۔۔۔۔ محبوبہ مفتی بھی کپتان کے حق میں میدان میں آ گئیں

2019 ,فروری 12



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو دنیا میں ہر ملک میں عزت دی جاتی ہے۔ پاکستان پاک ملک ہے، عمران خان سے بہت سے لوگوں کو امیدیں ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آج جہاں ایک طرف ہندوستان کی اولین ترجیح شہروں کے نام بدلنا اور راممندر تعمیر کرنا ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پنجاب میں ایک عظیم الشان بابا گرونانک یونیورسٹی قائم کرنے اور بابا گرو نانک ریزورٹ اور اینڈ وائلڈ لائف پارک بنانے میں سرگرم ہیں ۔محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس اقدام پر عمران خان کو ایک بڑا لیڈر قرار دے دیا ہے اور ان کو عزت سے نوازا ہے۔

متعلقہ خبریں