ابھی نندن کی رہائی، بھارتی فضائیہ کا موقف بھی آگیا

2019 ,مارچ 1



امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ کی رہائی پر بھارتی فضائیہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارتی فوج کے حوالے کیا،جسے فوری طور پر امر تسر ایئر پورٹ روانہ کردیا گیا۔ ابھی نندن کی روانگی کے ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے ترجمان ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے پہلے سے لکھا ہوا مختصر بیان میڈیا کو پڑھ کر سنایا۔ پریس کانفرنس کا آغاز کرنے سے پہلے ایئر وائس مارشل  آر جی کے کپور نے صحافیوں سے کہا ’ہم اس پریس کانفرنس کے بعد کوئی سوالات نہیں لیں گے‘۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ابھی نندن کی واپسی پر ہمیں خوشی ہے، انڈین ایئر فورس کے طریقہ کار کے مطابق اسے میڈیکل چیک اپ کیلئے لے جایا جائے گا کیونکہ اس نے ایک طیارے سے اجیکٹ کیا ہے جس کے باعث اس کے جسم پر شدید دباﺅ پڑا ہے‘۔

متعلقہ خبریں