’’اگر یہ کام کیا تو تحریک انصاف کی سیاست ختم ہوجائے گی ‘‘ فواد چوہدری نے خبردار کردیا

2019 ,جون 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس مرحلے پر اگر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی تو آپ کی سیاست بالکل ٹھپ ہوجائے گی، میں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنائیں لیکن انہیں بنا دیا گیا، میں نے کہا شہباز شریف کو باہر نہیں جانے دینا چاہیے ہم پر الزام آئے گا لیکن کسی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا اور وہ باہر چلے گئے۔

ان ساری چیزوں کا ہم پر اثر ہوتا ہے۔ جیونیوز کے مطابق  اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  اس وقت سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شکوہ کیا ہے کہ اہم فیصلے ہو جاتے ہیں لیکن پتہ ہی نہیں چلتا۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی سابقہ وزارت میں غیر منتخب افراد نے مداخلت کی، ایک وقت میں 5 لوگ کام کریں تو وہی ہوگا جو ہوتا ہے، فیصلے منتخب لوگوں کو کرنے چاہئیں تاکہ غیر منتخب افراد کو، وزارتیں غیر منتخب لوگوں کی وجہ سے تبدیل ہوئیں، غیر منتخب افراد پر کافی اعتراضات ہیں، کیا پارٹی ان لوگوں کے حوالے کر دیں جو کونسلر بھی نہیں رہے۔

    فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ ہمارے فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں، فیصلہ سازی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور شکوہ بھی کیا کہا کہ اہم فیصلے ہوجاتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا، ہمارے درمیان منتخب اور غیر منتخب افراد کی سرد جنگ جاری ہے۔

    متعلقہ خبریں