فواد چوہدری کے بیان پر فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں

2019 ,جون 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) فواد چوہدری کے بیان پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی موقف دیدیا اور کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اپنا نکتہ نظر ہے جس سے وہ اتفاق نہیں کرتیں۔

اپنے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی عقل کُل نہیں ہوتا، اگر اسے پارٹی سے کوئی مشورہ دے تو وہ مداخلت نہیں ہوتی، یہ سوچ چھوٹی ہے جبکہ تحریک انصاف کا مشن بہت بڑا ہے، پارٹی کیلئے جنہوں نے 22، 22 سال کام کیا، کیا انہیں نظر انداز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے تحفظات ہیں تو انہیں پارٹی قیادت سے بات کرنی چاہیے، پارٹی کے معاملات کو میڈیا پر نہیں لانا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں