ڈونلڈ ٹرمپ ہوٹل کی ویٹریس کے ساتھ شرمناک حالت میں پکڑے گئے، پورے امریکا کا سر شرم سے جھکا دینے والی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 19, 2018 | 19:55 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر کسی نا کسی متنازعخبر کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر خواتین سے جنسی تعلقات کے الزامات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان میں ایک انتہائی شرمناک الزام کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اب کی بار پراپرٹی ڈویلپر پیٹر ڈی سیوری نے انکشاف کیا ہےکہ ایک بار ہم کاروباری میٹنگ کے لیے اکٹھے ہوئے جہاں لنچ بریک کے دوران ڈونلڈٹرمپ ہوٹل کی ویٹرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ 73سالہ پیٹر کا کہنا ہے کہ ’’1985ء میں پام بیچ کی پراپرٹی خریدنے میں میرا اور ٹر
مپ کا مقابلہ تھا جس میں وہ جیت گیا اور پراپرٹی خرید لی۔ تاہم بعد ازاں ہم نے ایک میٹنگ کی جس میں اس پراپرٹی کو ڈویلپ کرنے شراکت داری پر گفتگو کرنی تھی۔ اس میٹنگ میری بیوی میرے ساتھ تھی جبکہ ٹرمپ اکیلا آیا تھا حالانکہ اس وقت اس کی پہلی شادی ہو چکی تھی اور آئیوانا اس کی بیوی تھی۔‘‘پیٹر نے مزید بتایا کہ ’’ہم نے پام بیچ پراپرٹی کی ڈویلپمنٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور لنچ کے درمیان میں ہی ٹرمپ یہ کہہ کر اٹھ گئے کہ ’آئی ایم سوری، مجھے ایک انتہائی اہم کانفرنس کال کرنی ہے۔‘ یہ کہہ کر وہ غائب ہو گئے۔ دو منٹ بعد میری بیوی لینا ٹوائلٹ جانے کے لیے اٹھی لیکن انہی پیروں پر واپس مڑ آئی۔ اس کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا۔ میں نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ تو کہنے لگی ’وہ ویٹرس جو ہمیں کھانا دے رہی تھی وہ اور ٹرمپ راہداری میں جنسی تعلق میں مصروف ہیں۔‘