اکشےکمار کا اداکارہ سونم کپور کو شادی کا تحفہ ۔۔۔ ایسی چیز دینے کا اعلان کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

2018 ,جنوری 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بالی وڈ سٹار اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم پیڈ مین کی تشہیری تقریب کے دوران سونم کپور کو شادی پر دلچسپ تحفے دینے کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ سونم کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر،اپنے دیرینہ دوست آنند اہوجا کے ساتھ تصاویر شیئرکی ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔سونم کپور آج کل اپنی فلم ’پیڈمین‘ کی تشہیر اور شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن وہ شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے کترا رہی ہیں۔ایک تقریب میں اکشے کمار نے ساتھی اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کرڈالا اور سونم کو مشکل میں ڈال دیا۔اکشے کمار اور سونم کپور فلم ’پیڈمین‘ کی تشہیر کے لیے ایک تقریب میں موجود تھے جہاں صحافیوں نے سونم سے شادی سے متعلق سوال کیا لیکن وہ خاموش رہیں۔ کچھ دیر بعد اکشے کمار نے اچانک سونم کپور سے پوچھ لیا، ان کا کہنا تھا کہ سونم بتا دیں کہ وہ کب شادی کریں گی؟ کیوں کہ وہ انہیں ایک تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سونم کپور نے اسی سال شادی کی تو انہیں کھانا بنانے والی مشین تحفے میں دیں گے تاکہ ان کے شوہر انہیں کھانا بنا کے کھلاتے رہیں۔ اکشے کمار کا جواب سنتے ہی تقریب میں قہقہے گونج اٹھے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی سماجی مسئلے پر نمائش کے لیے تیار فلم پیڈ مین کا پوسٹر جاری کردیا گیا.خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس اگست میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی ایک سماجی مسئلے پر بنائی گئی تھی، جس نے نہ صرف ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ فلم نے بھارتی سماج پر اچھے اثرات بھی مرتب کیے۔اگرچہ ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ پہلے ہفتے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، مگر مجموعی طور پر وہ رواں برس کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھارت میں ٹوائلٹ کے فقدان اور خواتین کو رفع حاجت کے لیے درپیش مسائل پر مبنی فلم تھی۔تاہم اب اکشے کمار کی خواتین کے ایک اور معاملے پر بنائی گئی فلم ’پیڈ مین‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ’پیڈ مین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔ اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اب ان کی جدوجہد پر ’پیڈ مین‘ کے نام سے فلم بنائی گئی ہے، جس میں اکشے کمار اروناچلم مروگنتھم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی فلم ’پیڈ مین کو ویسے تو 2018 کے اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب فلم کی ٹیم نے اسے پہلے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔اکشے کمار نے ’پیڈ مین‘ کا پہلا پوسٹر ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کی نمائش بھارت کے یوم جمہوریہ یعنی 26 جنوری 2018 کو کرنے کا اعلان کیا۔اسی ہفتے اکشے کمار کی سائنس فکشن اور بھارت کی سب سے مہنگی فلم 2 پوائنٹ زیرو کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں