فحش فلموں کی اداکاراﺅں پر قیامت ٹوٹ پڑی، پوری انڈسٹری میں افراتفری پھیل گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): گزشتہ روز فحش فلم انڈسٹری کی 23سالہ اداکارہ اولیویا لوا کی اچانک موت واقع ہو گئی جس کی خبر انڈسٹری کی اداکاراﺅں پر بجلی بن کر گری کیونکہ 3 ماہ کے قلیل عرصے میں فحش فلم انڈسٹری کی یہ 5ویں اداکارہ ہے جو اچانک موت کا شکار ہوئی ہے۔ اولیویا جس ایجنسی کے ساتھ کام کر رہی تھی اس کی طرف سے جاری بیان میں اس کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”حالیہ مہینوں میں حیران کن تعداد میں اداکارائیں موت کے منہ میں جا چکی ہیں اور یہ فہرست طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔ اب اولیویا لوا بھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔“

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ”اولیویاکو کچھ ذہنی و نفسیاتی مسائل کا سامنا تھااور وہ کچھ ہفتوں سے کام نہیں کر رہی تھی۔وہ ایک بحالی سنٹر میں موجود تھی اور اپنا علاج کروا رہی تھی۔ ہمیں امید تھی کہ وہ صحت یاب ہو کر جلد واپس آ جائے گی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔“ رپورٹ کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اولیویا لوا نے خودکشی کی ہے۔ واضح رہے کہ فحش فلم انڈسٹری کی اداکاراﺅں کی اچانک موت کا سلسلہ آگسٹ ایمز سے شروع ہوا، اس کے بعد شولا سٹائلز، اولیویا نووا اور یوری لو موت کے منہ میں گئیں اور اب اولیویا لوا کی موت واقع ہو گئی ہے۔


