بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان فضائی حدود کی پابندی کب ختم کر ے گا ؟ پتا چل گیا

2019 ,جون 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان نے ہفتے کے روز اشارہ دیا ہے کہ بھارت کی جانب سے تمام ایئر لائنز سے حدود کے استعمال پر پابندی ختم کیے جانے کے جواب میں ہماری جانب سے بھی فضائی حدود سے پابندی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی ایئر فورس نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام فضائی روٹس پر لگائی جانے والی عارضی پابندیوں کو ختم کیا جا رہا ہے تاہم بھارتی فیصلے کے جواب میں پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ بھارت پاکستانی فلائٹس سے پابندی اٹھا لے تو پاکستان بھی ممکنہ طورپر ایسا ہی اقدام کرے گا ۔

حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ابھی پاکستان کو اس معاملے پر آگاہ کیا جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی صرف بھارت کے اس فیصلے کے بارے میں میڈیا کے ذریعے سنا ہے تاہم اگر بھارت ہماری ایئر لائنز سے پابندی ختم کرتا ہے تو ہم بھی جواب میں ایسا ہی کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز 26 فروری کو اس وقت ہوا جب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تاہم ا س کے بعد اگلے روز پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارت کو شدید جواب دیا جس پر بھارتی فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

    متعلقہ خبریں