وہ محکمہ جس میں سعودی عرب نے غیرملکیوں پر مزید پابندیاں لگادیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 25, 2018 | 18:38 شام

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب جیسے ممالک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھا ہنررکھنے والے افرادبھی ملازمت کے لیے جاتے ہیں لیکن اب ان غیرملکیوں پر سعودی عرب نے مزید پابندیاں لگادی ہیں اور انجینئرز کے لیے تجربے کی بھی پابندی عائدکردی۔ سعودی انجینیئرز کونسل کے ترجمان عبدالناصر العبد اللطیف نے بتایا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی انجینئرکو بی ٹیک کرتے ہی سعودی عرب میں ملازمت نہیں ملے گی بلکہ اسے کم از کم 5برس تجربے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ اپنے ملک کے سرکاری ادارے سے معا
ون انجینیئر کے طور پر پروجیکٹ میں کام کرنے کا سرٹیفکیٹ لانا ہوگا۔انہوںنے بتایاکہ تمام دستاویزات مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب پہنچنے سے قبل اس کا امتحان لیاجائے گا اور کامیابی کی صورت میں ہی اسے کسی سعودی ادارے یاکمپنی کا ویزاجاری کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔